نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81ویں اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی نیویارک سٹی کے علاقے مڈ ٹاؤن (Midtown) کے بڑے حصے میں شدید ٹریفک کا “گریڈ لاک الرٹ” (Gridlock Alert) نافذ کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے اطراف سڑکوں کی بندش کا سلسلہ اتوار کی شام 7 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔
این وائی پی ڈی (NYPD) کی کمشنر جیسیکا ٹش (Jessica Tisch) کے مطابق، فرسٹ ایونیو کو 41st اسٹریٹ سے 48th اسٹریٹ کے درمیان اتوار سے شروع کر کے 26 ستمبر تک ہر قسم کی عام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا
فرسٹ اور سیکنڈ ایونیو کے درمیان 44th سے 47th اسٹریٹ تک کا علاقہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
ایف ڈی آر ڈرائیو کا 42nd اسٹریٹ والا ایگزٹ بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ ضرورت کے تحت سڑک کے مختلف حصوں کو روزانہ رات 9 بجے تک عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔
پیر کے روز گراسی مینشن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میئر زوہران ممدانی کی ملاقات کے پیشِ نظر جنوبی مین ہیٹن میں مزید راستے بند کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ٹریفک کے شدید دباؤ کے باعث متعدد بس روٹس تبدیل اور تاخیر کا شکار ہوں گے۔ ایم ٹی اے نے شہریوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں سفر کے لیے بسوں کے بجائے سب وے (مٹیو ٹرین) کا استعمال کریں جو تیز ترین ذریعہ رہے گا۔
نیویارک پولیس انتظامیہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مڈ ٹاؤن مین ہیٹن کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔





