لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

چین کےصدرشی جن پنگ کادورہ امریکہ:صدر ڈونلڈٹرمپ کےساتھ اہم اسٹریٹجک اورعالمی مسائل پرملاقات طے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

بیجنگ / واشنگٹن:چینی صدر شی جن پنگ رواں ہفتے 23 سے 25 ستمبر تک امریکہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کریں گے۔ دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان چھ ماہ کے عرصے میں یہ دوسری بالمشافہ ملاقات ہوگی، جسے سفارتی حلقوں میں ایک اہم تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکن (Guo Jiakun) کے مطابق، یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باقاعدہ دعوت پر ہو رہا ہے۔ ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں سربراہانِ مملکت پاک چین و امریکہ دوطرفہ تعلقات، تجارتی معاملات، اور عالمی امن و ترقی کے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

عالمی کشیدگی اور ایران کی صورتحال: یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایران میں جاری کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔ دونوں رہنما خطے میں امن کے قیام پر بات چیت کریں گے۔

مذاکرات میں باہمی تجارت، ٹیرف، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون اور اختلافات کو سنبھالنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

مذاکرات میں باہمی تجارت، ٹیرف، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون اور اختلافات کو سنبھالنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔

بیجنگ انتظامیہ نے اعادہ کیا ہے کہ چین امریکہ کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کو فروغ دینے، باہمی اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے اور تعلقات میں طویل المدتی استحکام لانے کا خواہاں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ تمام اہم عالمی و دوطرفہ امور پر کھل کر بات چیت کے لیے پرامید ہیں۔