لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پاکستان اور یورپی یونین کےدرمیان6کروڑ50 لاکھ یورو کے معاہدوں پردستخط،3 اہم ترقیاتی پروگرام شروع کرنےکااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین (EU) کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو (تقریباً 65 ملین یورو) کے اہم مالیاتی و ترقیاتی معاہدوں پر باقاعدہ دستخط ہو گئے ہیں۔ ان معاہدوں کا بنیادی مقصد ملک میں تین مختلف اور اہم شعبوں میں پائیدار ترقیاتی پروگرام شروع کرنا ہے۔

وزارتِ اقتصادی امور میں منعقدہ تقریب کے دوران سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس (Raimondas Karoblis) نے ان دستاویزات پر دستخط کیے۔ ان منصوبوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، قانون کی حکمرانی، توانائی کی فراہمی اور کاروباری ماحول کو تقویت ملے گی۔

خیبر پختونخوا کے آف گرڈ اور دور دراز دیہی علاقوں میں قابلِ تجدید (سولر و متبادل) توانائی کو فروغ دیا جائے گا، جس سے صوبے کے توانائی سیکٹر میں نجی و غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی عدالتی اور قانونی انصاف تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا، جبکہ پنجاب اور سندھ میں تجارتی و متبادل تنازعات کے حل (ADR) کا نظام مضبوط کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے ‘گلوبل گیٹ وے’ پروگرام کے تحت پاکستان میں ٹیکس سسٹم کی بہتری، طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی اور یورپی و دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور یورپی سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے اس شراکت داری کو پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی، دیہی زندگی میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کا اہم ذریعہ قرار دیا۔