لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

بیکٹیریا کی موجودگی کےخطرےپر1500 پاؤنڈسے زائددرآمدشدہ پورک پروڈکٹس واپس منگوالی گئیں

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن:امریکی محکمہ زراعت کی فوڈ سیفٹی اینڈ انسپکشن سروس (FSIS) نے لسٹیریا (Listeria) نامی بیکٹیریا کی ممکنہ آلودگی کی بنیاد پر نیویارک اور نیوجرسی سمیت مختلف ریاستوں میں فروخت کی جانے والی 1,500 پاؤنڈ سے زائد ڈرائی کیورڈ پورک پروڈکٹس (Guanciale) کو مارکیٹ سے واپس منگوانے (Recall) کا حکم دے دیا ہے۔

ایف ایس آئی ایس (FSIS) کی جانب سے کی جانے والی روٹین کی ری انسپکشن ٹیسٹنگ کے دوران نمونوں میں لسٹیریا بیکٹیریا کی تصدیق ہوئی تھی.

یہ پروڈکٹ ‘Ferrarini USA, Inc.’ کی جانب سے جولائی میں اٹلی سے امریکہ درآمد کی گئی تھی۔

یہ پروڈکٹس اٹلی کی کمپنی Est. 1937L Bome SRL کی تیار کردہ ہیں۔

Guanciale Pork Jowl Product of Italy / Ferrarini Guanciale Dry-Cured Pork Jowl

سرکاری حکام کے مطابق اس آلودگی یا ان مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں فی الحال کسی شخص کے بیمار ہونے کی باقاعدہ رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم فوڈ سیفٹی حکام نے خریداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان پروڈکٹس کا استعمال فوری طور پر روک دیں۔