امسٹلوین: ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے 11ویں اور 12ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ میں 11ویں پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد فیصلہ کن نتائج کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔
شدید دباؤ کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین اعصاب اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا پر فتح حاصل کی۔
اس کامیابی کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان نے ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی ترقی کی ہے۔
ٹورنامنٹ سے قبل گرین شرٹس ایف آئی ایچ کی عالمی رینکنگ میں 12ویں نمبر پر موجود تھے، تاہم اس فتح کے بعد وہ ایک درجہ ترقی کے ساتھ 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔





