لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

رونالڈواورفیفاصدرملاقات:فٹبالرکےعجیب وغریب تاثرات نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

پیرس: عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حال ہی میں ہونے والی ایک مختصر ملاقات سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہے۔ ای اسپورٹس ورلڈ کپ کے موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان گرمجوش جملوں کا تبادلہ ہوا، تاہم ملاقات کے فوراً بعد رونالڈو کا ایک عجیب تاثر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا۔

فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے رونالڈو کو ان کے ایک ہزار کیریئر گولز کا ہدف پورا کرنے کے لیے باقی 23 گولز پر نیک خواہشات پیش کیں۔

غبات چیت ختم کرنے کے بعد آگے بڑھتے ہوئے رونالڈو نے اچانک چہرے پر ایک غیر معمولی سا تاثر بنایا، جو لمحوں میں وائرل ہو گیا۔

سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو ناپسندیدگی سے جوڑ رہے ہیں، تاہم دونوں کے درمیان کوئی ناخوشگوار گفتگو ریکارڈ نہیں ہوئی۔

یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ رونالڈو کا یہ تاثر فیفا صدر کے لیے تھا یا وہ اسٹیج پر جاری کسی اور سرگرمی کو دیکھ کر یوں مسکرائے، جس کی وجہ سے صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔