دوحہ (ویب ڈیسک): قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور پرامن سفارتی حل کی تلاش کے لیے عالمی و علاقائی سطح پر کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد الانصاری نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں سب سے اہم اور بنیادی بات یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے معطل مذاکراتی عمل کو فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائے اور دونوں فریقین بات چیت کی میز پر واپس آئیں۔
قطری ترجمان نے بتایا کہ تنازع کے پرامن تصفیے کے لیے قطر، پاکستان اور عمان سمیت ثالثی کا کردار ادا کرنے والے دیگر اہم ممالک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تمام ممالک امریکا اور ایران کے درمیان:
مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانےدونوں فریقین کے درمیان براہِ راست اور بالواسطہ رابطے برقرار رکھنےاور مختلف تجاویز و مسودوں کے تبادلے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔
ماجد الانصاری کا مزید کہنا تھا کہ تمام ثالثی ممالک کی مشترکہ ترجیح یہ ہے کہ خطے میں مزید کشیدگی اور تنازع سے بچنے کے لیے جلد از جلد کوئی پائیدار سفارتی راستہ نکالا جائے۔





