واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے دو معروف غیر نسخہ (Over-The-Counter) درد کش دواؤں کو ملا کر تیار کی گئی ایک نئی گولی کی منظوری دے دی ہے۔
دوا ساز کمپنی ‘کینویو برانڈز’ (Kenvue Brands) کے مطابق یہ نئی پیشرفت شدید اور مسلسل درد کے مریضوں کے لیے بغیر اوپیئڈ (Non-opioid) علاج کے بہترین اختیارات فراہم کرے گی۔
ایف ڈی اے کے مطابق ’ٹائلینول ود نیپروکسن‘ (Tylenol with Naproxen) پہلی ایسی فکسڈ ڈوز کمبینیشن ٹیبلیٹ ہے جس میں ایسیٹامینوفن (Acetaminophen) اور نیپروکسن سوڈیم (Naproxen Sodium) کو ایک ہی گولی میں یکجا کیا گیا ہے۔
طویل المدتی افاقہ: یہ نئی گولی بالغ افراد اور 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں میں 12 گھنٹے تک درد سے راحت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
8 طبی تجربات (Clinical Studies) سے ثابت ہوا ہے کہ دونوں دواؤں کا یہ کمبینیشن علیحدہ ادویات لینے کے مقابلے میں زیادہ جلدی (تقریباً 30 منٹ کے اندر) اور بہتر نتائج دیتا ہے۔
اکثر مریضوں کو مختلف ادویات الگ الگ وقت پر کھانا پڑتی تھیں، لیکن اس گولی کی مدد سے اب ایک ہی دوا کے ذریعے پیچیدہ شیڈول سے نجات مل سکے گی۔
کینویو انتظامیہ کے مطابق، یہ ملٹی موڈل او ٹی سی (OTC) آپشن مریضوں کے لیے دوا کا باقاعدگی سے استعمال اور درد پر کنٹرول حاصل کرنا انتہائی آسان بنا دے گا۔





