نیویارک: میئر زوہران ممدانی اور کمشنر ڈی سی اے ایس (DCAS) یومی کیتاسی نے سٹی ملازمین کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے مفت اور کل وقتی چائلڈ کیئر پائلٹ پروگرام ‘دی لٹل ایپل’ (The Little Apple) کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ سینٹر لوئر مین ہٹن میں واقع ‘ڈیوڈ این ڈنکنز میونسپل بلڈنگ’ میں قائم کیا جائے گا، جہاں تقریباً 40 بچوں (عمر 6 ہفتے سے 3 سال) کو سال بھر مفت دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
میئر ممدانی نے اس اقدام کو ورکنگ فیملیز کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے والدین کے سالانہ تقریباً 20,000 ڈالر کی بچت ہوگی۔
درخواست کی آخری تاریخ 15 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے ڈی سی اے ایس (DCAS) کے تمام ملازمین اور 1 سینٹر اسٹریٹ پر تعینات سٹی ملازمین اپلائی کرسکتے ہیں۔
قرعہ اندازی (Random Selection) کے ذریعے اہل خاندانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کیلئے اپلائی کریں: https://a856-thelittleapple.nyc.gov/





