لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Suspect Allegedly Planned Attack Before White House Correspondents’ Dinner

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن ڈی سی: واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کرسپونڈنٹس ڈنر کے دوران ہونے والی فائرنگ کے کیس میں پراسیکیوٹرز نے جمعرات کو عدالت میں نئی ویڈیو اور اہم شواہد پیش کیے ہیں۔ اس تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

ویڈیو میں مبینہ حملہ آور، کول ٹامس ایلن کو سیکورٹی چیک پوائنٹ کی طرف جانے والے ہال میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یڈیو کے مطابق، ملزم ایک دروازے کے پیچھے چھپا رہا اور جیسے ہی ایک سیکورٹی افسر اور اس کا کتا وہاں سے گزرے، ملزم شاٹ گن کے ساتھ تیزی سے باہر نکلا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی افسر زخمی ہوا۔

ڈی سی یو ایس اٹارنی جینین پیرو نے ویڈیو آن لائن پوسٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ شوٹنگ “فرینڈلی فائر” کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ ملزم نے براہِ راست افسر پر گولی چلائی۔

پیرو کے مطابق، واقعے سے پہلے کی فوٹیج سے ثابت ہوتا ہے کہ ایلن کافی دیر تک ہوٹل کی ریکی (Casing) کرتا رہا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے کمرے سے شاٹ گن کے علاوہ پستول، چاقو اور دیگر خطرناک سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ اگرچہ ایلن کے وکلاء نے اس کی حراست کی مخالفت نہیں کی، لیکن پراسیکیوٹرز نے اسے عوامی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔