نیویارک(ویب ڈیسک): اگر آپ اس موسمِ گرما میں اپنے پسندیدہ گلوکاروں کے شوز کی ٹکٹیں مہنگی ہونے کی وجہ سے نہیں خرید سکے، تو اب آپ کے پاس صرف 30 ڈالر میں سیٹ بک کرنے کا سنہری موقع ہے۔
لائیو نیشن (Live Nation) نے اپنی ‘سمر آف لائیو’ پروموشن کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 4,000 سے زائد شوز کی ٹکٹیں انتہائی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔
یہ سیل اگلے بدھ سے شروع ہو کر 5 مئی 2026 تک جاری رہے گی۔
لائیو نیشن ‘آل ایکسیس’ ممبرز کو جمعرات سے ہی ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ٹی موبائل (T-Mobile) صارفین منگل کی صبح 10 بجے سے اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اس لسٹ میں پٹ بل (Pitbull)، کڈ کڈی (Kid Cudi)، اے کون (Akon)، دی پسیکیٹ ڈولز، لِل وین (Lil Wayne) اور گنز اینڈ روزز (Guns N’ Roses) جیسے نامور فنکار شامل ہیں۔
ٹکٹ کیسے حاصل کریں؟
خواہشمند افراد لائیو نیشن کی ویب سائٹ پر جا کر ایونٹس کی مکمل فہرست دیکھ سکتے ہیں۔ بکنگ کے دوران صرف “Summer of Live Promotion” والا لیبل منتخب کرنا ہوگا اور اسے کارٹ میں شامل کر کے چیک آؤٹ کرنا ہوگا۔





