لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Trump Hints at Key Diplomatic Breakthrough with Mystery Guest Arrival

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایک بڑے “سرپرائز” کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل وائٹ ہاؤس میں ایک انتہائی اہم شخصیت کی آمد متوقع ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ “ہمیں محض 20 منٹ پہلے کچھ بہت اچھی خبر ملی ہے اور ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں۔” انہوں نے مزید بتایا کہ کل ایک ایسی “ذہین شخصیت” وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ دوسرے ممالک کے بارے میں بھی سوچتی ہے۔

اگرچہ ٹرمپ نے اس شخصیت کا نام بتانے سے انکار کر دیا، لیکن انہوں نے تصدیق کی کہ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ “ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، یہ سب سے اہم بات ہے اور باقی تمام چیزوں پر مقدم ہے۔” انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت کوئی مالی تبادلہ (Money Exchange) نہیں کیا جائے گا، یعنی ایران کو نقد رقم کی صورت میں کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری اس سفارتی ہلچل نے عالمی منڈیوں اور سیاسی حلقوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے، کیونکہ کل کا دن مشرق وسطیٰ میں امن یا نئی صف بندی کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔