9-Year-Old Killed by School Bus in Brooklyn’s Williamsburg

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بس ڈرائیور لوریمر اسٹریٹ پر بائیں جانب مڑ رہا تھا جب یہ حادثہ ہوا۔

Editor News

نیویارک: جمعہ کی صبح بروکلین کے علاقے ولیمزبرگ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسکول بس کی ٹکر سے ایک 9 سالہ بچہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 8:18 بجے لی ایونیو اور لوریمر اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ بچہ سڑک عبور کر رہا تھا کہ موڑ کاٹتی ہوئی اسکول بس نے اسے ٹکر مار دی۔ پولیس نے بتایا کہ بچہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بس ڈرائیور لوریمر اسٹریٹ پر بائیں جانب مڑ رہا تھا جب یہ حادثہ ہوا۔ ڈرائیور پہلے تو گاڑی چلاتا رہا لیکن بعد میں جائے وقوعہ پر واپس آگیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی کونسل ممبر لنکن ریسلر نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ سے فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انٹرسیکشن انتہائی مصروف ہے اور یہاں حال ہی میں ہونے والی تعمیرات کی وجہ سے سڑک پر کراس واک اور دیگر نشانات موجود نہیں تھے، جنہیں فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *