لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

پاکستانی مندوب کی آئی سی جےامیدوار پروفیسرڈاپواکانڈےسےاہم ملاقات

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (31 جون، 2026): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے لیے برطانیہ کے امیدوار پروفیسر ڈاپو اکانڈے سے ملاقات کی ہے۔ پروفیسر ڈاپو اکانڈے سال 2027 سے 2036 کی مدت کے لیے عالمی عدالت کے جج کے امیدوار ہیں۔

ملاقات کے دوران پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے عالمی عدالت انصاف کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی جے اقوام متحدہ کا سب سے اہم اور بنیادی عدالتی ادارہ ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پاکستانی مستقل مندوب نے اس بات پر بھی گہرا زور دیا کہ عالمی سطح پر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے عدالت کی آزادی اور خودمختاری کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔