لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک میں فورتھ آف جولائی تقریبات کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ، سخت انتظامات مکمل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (1 جولائی، 2026): نیویارک شہر میں فورتھ آف جولائی (جشنِ آزادی) کی تاریخی تقریبات کے لیے مقامی اور وفاقی حکام نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کے روز نیویارک پولیس (NYPD) کی کمشنر جیسیکا ٹش، میئر زہران ممدانی اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سیکیورٹی پلان کی تفصیلات جاری کیں۔

حکام نے واضح کیا کہ ‘Sail4th 250’ (بحری جہازوں کی پریڈ) اور میسیز فائر ورکس شو کے دوران شہر بھر بالخصوص ساحلی پٹی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔ تمام تماشائیوں کو میٹل ڈیٹیکٹرز اور بیگز کی سخت چیکنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا، جبکہ ڈرونز، الکحل، چھتریاں، بڑے بیک پیکس، کولرز، لان چیئرز، کمبل اور ہر وہ چیز جس سے دوسروں کا نظارہ متاثر ہو، لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

بحری پریڈ (Sail4th 250): یہ تاریخ کی سب سے بڑی بحری پریڈ ہوگی جس میں 40 بڑے بحری جہاز ویرازانو برج سے روانہ ہوں گے۔ واٹر فرنٹ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ، کے-9 اسنائفر ڈاگز، ہیوی ویپن یونٹس اور فضائی نگرانی تعینات ہوگی۔ ویسٹ سائیڈ ہائی وے کو 59 ویں اسٹریٹ سے نیچے دوپہر 2 بجے تک وقفے وقفے سے ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔

ٹائمز اسکوائر بال ڈراپس: ‘امریکہ 250’ کے تحت ون ٹائمز اسکوائر پر امریکی خطوں کے ٹائم زون کے مطابق متعدد بار بال ڈراپ کیا جائے گا۔ تاہم، نئے سال کی طرح یہاں عوام کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ یہ شو لائیو اسٹریم اور براڈکاسٹ کیا جائے گا۔ پہلا بال ڈراپ جمعہ کی صبح 10 بجے (گوآم کا مڈ نائٹ) ہوگا۔

میسیز آتش بازی (Macy’s Fireworks): میسیز کا 50 واں سالانہ فائر ورکس شو رات 9:25 پر شروع ہو کر 10 بجے ختم ہوگا، جس میں 80 ہزار سے زائد شیلز فائر کیے جائیں گے۔ عوام کے لیے ایف ڈی آر ڈرائیو (FDR Drive) پر تین انٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیں: مونٹگمری/میڈیسن اسٹریٹ، رابرٹ ویگنر پلیس (برکلین برج ریمپس) اور براڈ اسٹریٹ/واٹر اسٹریٹ۔

چونکہ پورے ٹرائی اسٹیٹ علاقے میں ‘ایکسٹریم ہیٹ وارننگ’ (شدید گرمی کا الرٹ) نافذ ہے، اس لیے انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سارا دن پانی کا کثرت سے استعمال کریں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے اور ٹوپی پہنیں، سن اسکرین لازمی لگائیں اور کچھ وقت انڈور (سائے میں) گزاریں