نیویارک: بھارت کے صفِ اول کے اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ‘سخت لونڈا’ کے نام سے مشہور ذاکر خان اپنے نئے بین الاقوامی ٹور ‘پاپا یار’ (Papa Yaar) کے ساتھ امریکہ کی رونقیں بڑھانے آ رہے ہیں۔
ذاکر حسین اپنا پاور شو امریکہ کے مختلف شہروں میں کریں گے۔ انکا پہلا شو 17اپریل کو نیویارک میں ہوگا جبکہ دوسرا شو 19اپریل ہوسٹن میں ہوگا۔
اس ٹور کا سب سے بڑا اور یادگار شو 17 اپریل 2026 کو نیویارک کے تاریخی ریڈیو سٹی میوزک ہال (Radio City Music Hall) میں منعقد ہوگا۔
ذاکر خان کا یہ نیا شو ‘پاپا یار’ باپ اور بیٹے کے تعلقات، متوسط طبقے کی زندگی کے مشاہدات اور جذباتی کہانیوں پر مبنی ہے، جسے وہ اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں پیش کرتے ہیں۔ یہ شو مکمل طور پر اردو/ہندی زبان میں ہوگا، جو سمندر پار بسنے والے جنوبی ایشیائی مداحوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔
ذاکرخان کا شو 17 اپریل 2026 شام 7:30 بجے (دروازے 6:30 بجے کھلیں گے)
ریڈیو سٹی میوزک ہال، نیویارک سٹی میں ہوگا
ٹکٹ کی قیمت: ٹکٹوں کی شروعات تقریباً $80 سے ہو رہی ہے۔
ذاکر خان نیویارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں پرفارم کرنے والے پہلے ایشیائی کامیڈین ہونے کا اعزاز پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔
اب ریڈیو سٹی میوزک ہال میں ان کی پرفارمنس ان کے کیریئر کا ایک اور بڑا سنگ میل ثابت ہوگی۔
