لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Washington DC Traffic Chaos After Van Breaks White House Barrier

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک): بدھ کی صبح وائٹ ہاؤس کے قریب ایک تیز رفتار وین سیکیورٹی بیریئر توڑتے ہوئے علاقے میں داخل ہو گئی، جس کے بعد امریکی سیکرٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو سیل کر دیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ وائٹ ہاؤس کے شمال میں واقع لافیئٹ اسکوائر پر پیش آیا۔ خوش قسمتی سے صبح سویرے ہونے والے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گاڑی کی مکمل تلاشی لی اور اسے محفوظ قرار دینے کے بعد جائے وقوعہ کھولا۔ سیکرٹ سروس کے ترجمان کے مطابق مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے خلاف مجرمانہ الزامات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث واشنگٹن میں پہلے ہی سیکیورٹی سخت تھی۔

واقعے کے نتیجے میں صبح کے رش کے دوران وائٹ ہاؤس کی جانب جانے والی متعدد اہم سڑکیں بند کر دی گئیں، جس سے ملازمین اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کا شدید جام لگ گیا۔