اسلام آباد(ویب ڈیسک): ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع تاریخی امن مذاکرات کے سلسلے میں امریکی نائب صدر JD Vance ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ Islamabad پہنچ گئے ہیں۔ اس اہم سفارتی دورے میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff اور Jared Kushner بھی شامل ہیں، جبکہ نیشنل سکیورٹی کونسل، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام بھی وفد کا حصہ ہیں۔
وفاقی دارالحکومت آمد پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar، Asim Munir اور وزیر داخلہ Mohsin Naqvi نے امریکی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی اور علاقائی امن کے لیے امریکی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے۔
یہ اہم مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں عارضی وقفہ جاری ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد خطے میں وقتی سکون آیا ہے، تاہم اس تنازع نے مشرق وسطیٰ اور عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
اسلام آباد روانگی سے قبل نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں اور Donald Trump کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ بات چیت کو مثبت سمت میں آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہیں گے۔
دوسری جانب ایرانی وفد بھی مذاکرات کے لیے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf نے کہا کہ وہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت مذاکرات میں شریک ہو رہے ہیں، تاہم امریکا پر مکمل اعتماد نہیں رکھتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا سنجیدہ معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے تو معاہدہ ممکن ہے۔
