لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

عالمی عدالت کےخلاف امریکاکابڑامحاذ؛وزیر خارجہ مارکوروبیو کاآئی سی سی کوبتدریج ختم کرنےکےاقدامات کااعلان

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اثر و رسوخ اور وجود کو بتدریج ختم کرنے کے لیے باقاعدہ اور سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اپنے تمام دستیاب وسائل اور اتحادی ممالک کے تعاون سے عالمی عدالت کے دائرہ اختیار اور بقا کو ختم کرنے کے لیے کام کرے گا۔

مارکو روبیو نے امریکی موقف کو سختی سے دہراتے ہوئے واضح کیا “کسی بھی جارح حکومت یا غیر سرکاری تنظیم (این جی اوز) کو امریکی آئین اور عدالتی خودمختاری پر غالب آنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم اپنے قومی مفادات اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔”

امریکا کا یہ انتہائی سخت اور غیر معمولی فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (ICC) نے غزہ میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کے تحت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق، امریکا کا یہ جارحانہ قدم براہِ راست عالمی عدالت پر دباؤ بڑھانے اور اپنے قریبی ترین مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی اسرائیل کو بین الاقوامی قانونی گرفت اور پابندیوں سے بچانے کی ایک منظم کوشش ہے۔ امریکی انتظامیہ کے اس سخت ترین فیصلے سے بین الاقوامی قانون کے مستقبل اور عالمی اداروں کی ساکھ پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔