لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

نیویارک کےUpper West Side میں رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی:ایک شخص جاں بحق،ایک فائرفائٹرزخمی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) کے مطابق جمعہ کی علی الصبح مین ہٹن کے علاقے اپر ویسٹ سائڈ (Upper West Side) میں واقع ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا ہے.

ایف ڈی این وائی (FDNY) حکام کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع صبح تقریباً 2 بج کر 46 منٹ پر ایمسٹرڈیم ایونیو (Amsterdam Avenue) اور براڈوے (Broadway) کے درمیان واقع 201 ویسٹ 98 اسٹریٹ (201 West 98 St.) کی چار منزلہ عمارت کی چوتھی منزل سے موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جس کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ آگ ایک ایسے ٹرانزیشنل ہوم میں لگی جو ذہنی صحت کے مسائل (Mental health conditions) یا بے گھری (Homelessness) کا سامنا کرنے والے افراد کی رہائش کے لیے مختص ہے۔ یہ عمارت پوسٹ گریجویٹ سینٹر فار مینٹل ہیلتھ (Postgraduate Center for Mental Health) نامی ادارے کی ملکیت ہے، جو نیویارک کے پانچوں بورو (Five Boroughs) میں 15 سے زائد جائیدادیں چلاتا ہے۔

ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق ان کا بنیادی مشن نیویارک کے انتہائی کمزور اور بے سہارا شہریوں میں بے گھری کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہے۔

ائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی و کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے فائر مارشلز کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔