لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

ٹرمپ انتظامیہ کاوائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پرآرکیڈگیمزکاآغاز

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی پالیسی ترجیحات کو اجاگر کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر آرکیڈ طرز کی آن لائن گیمز کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی اس جارحانہ ڈیجیٹل حکمت عملی پر سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

وائٹ ہاؤس پورٹل پر پیش کی گئی گیمز میں سے زیادہ تر سرحد اور ہجرت کے موضوعات کے گرد گھومتی ہیں:

‘ریو رن’ (Rio Run): ‘سنایک’ (Snake) گیم کے طرز پر بنی اس گیم میں کھلاڑی ریو گرانڈے کے ساتھ گشت کرتا ہے اور بارڈر کراس کرنے والوں کو پکڑتا ہے۔ پکڑنے پر کراسرز نارنجی رنگ کے جیل سوٹ (Orange Jumpsuit) میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

‘ریو رن’ (Rio Run): ‘سنایک’ (Snake) گیم کے طرز پر بنی اس گیم میں کھلاڑی ریو گرانڈے کے ساتھ گشت کرتا ہے اور بارڈر کراس کرنے والوں کو پکڑتا ہے۔ پکڑنے پر کراسرز نارنجی رنگ کے جیل سوٹ (Orange Jumpsuit) میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

دیگر گیمز: ان کے علاوہ قومی علامت عقاب (Eagle) کو فلائی کرنے اور بال بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے ہیرے اور نقد رقم جمع کرنے سے متعلق گیمز بھی شامل کی گئی ہیں۔

گیم کے جاری ہوتے ہی مشہور گیمنگ برانڈ ‘ٹیٹرس’ (Tetris) نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کی کہ اس کا ان گیمز کی تیاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کمپنی نے واضح کیا کہ وہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور ان کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے نہ کہ تقسیم کرنا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے سی این این (CNN) کو بتایا کہ یہ اقدام “تفریح اور کامیابی کی ثقافت” کا ڈیموکریٹس کے وژن کے ساتھ موازنہ کرنے کی ایک کوشش ہے۔ دوسری جانب صارفین اور ناقدین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عالمی بحرانوں کے دوران حکومت کی ترجیحات پر سوالات اٹھائے ہیں۔