واشنگٹن(ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میڈیا سے خطاب کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں منعقد ہوگی، جس میں اعلیٰ فوجی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجود ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے مسلسل مطالبے پر منعقد کی جا رہی ہے، جہاں صدر ایران سے متعلق موجودہ صورتحال، ممکنہ حکمتِ عملی اور آئندہ اقدامات پر سوالات کے جوابات دیں گے۔
سیاسی اور سفارتی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ممکنہ بڑے اعلانات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
