Trump Calls Pakistan Leaders ‘Great People’ After Hormuz Reopening

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس اعلان کے بعد کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو 'کوارڈینیٹڈ روٹس' کے ذریعے کھولا جا رہا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے۔

Editor News

واشنگٹن / تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی بحری جہازوں کے لیے دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس اہم کامیابی کا سہرا پاکستانی قیادت کے سر باندھتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ: “ایران نے اعلان کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب مکمل طور پر کھلی ہے اور بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے تیار ہے۔ یہ ایک انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔”

ایک اور جذباتی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے لکھا: “میں آبنائے ہرمز کھلنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ دونوں بہترین اور عظیم لوگ ہیں۔”

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس اعلان کے بعد کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو ‘کوارڈینیٹڈ روٹس’ کے ذریعے کھولا جا رہا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ فروری میں ایران پر ہونے والے حملوں کے بعد پیدا ہونے والے تناؤ کو کم کرنے کے لیے پاکستان نے اہم ثالث کا کردار ادا کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران نے اس بریک تھرو میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی اعلانیہ تعریف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *