لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

‘ٹیسٹ آف ٹائمزاسکوائر’فوڈفیسٹیول کی واپسی،صرف5 ڈالرمیں بہترین کھانے

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں آؤٹ ڈور فوڈ فیسٹیولز کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین خبر سامنے آئی ہے۔ ٹائمز اسکوائر کا مشہورِ زمانہ سالانہ فوڈ فیسٹیول ‘ٹیسٹ آف ٹائمز اسکوائر’ (Taste of Times Square) ایک بار پھر شاندار انداز میں واپس آ رہا ہے، جہاں شہری درجنوں معروف ریستورانوں کے روایتی اور جدید پکوان صرف 5 ڈالر میں حاصل کر سکیں گے۔

یہ ایک روزہ فیسٹیول بدھ، 9 ستمبر کو دوپہر 4 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کا دائرہ کار 46th اسٹریٹ پر 7th ایونیو سے 9th ایونیو، مشہور ‘ریستوران رو’ (Restaurant Row) اور 45th سے 47th اسٹریٹس کے درمیان موجود براڈوے پلازاس تک پھیلا ہوا ہوگا۔

فیسٹیول میں آنے والے افراد 25 ڈالر یا 50 ڈالر مالیت کے وسٹ بینڈز خرید سکتے ہیں۔

فیسٹیول میں زیادہ تر ریستورانوں کی خصوصی ڈشز کی قیمت صرف 5 ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ کچھ مخصوص کھانوں کی قیمت 10 ڈالر ہوگی۔

اس بار فیسٹیول میں ‘جاسمینز کیریبین کوزین’ (Jasmine’s Caribbean Cuisine)، ‘لی ریواج’ (Le Rivage)، ‘ٹونیز ڈی نیپولی’ (Tony’s Di Napoli) اور ‘ورجلز ریئل باربی کیو’ (Virgil’s Real Barbecue) جیسے عالمی شہرت یافتہ ریستوران حصہ لے رہے ہیں۔

کھانوں کے لذیذ ذائقوں کے ساتھ ساتھ فیسٹیول میں براڈوے کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے لائیو میوزک اور شاندار فنکاروں کی پرفارمنسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس سے شہری اور سیاح یکساں لطف اندوز ہو سکیں گے۔