نیویارک: آؤٹیج مانیٹرنگ ویب سائٹ ‘ڈاؤن ڈیٹیکٹر’ (Downdetector) کے مطابق منگل کی صبح 10:30 بجے کے قریب دنیا بھر کے ہزاروں صارفین نے ایپ میں تکنیکی خرابی کی شکایات درج کرائیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 20,000 سے زائد افراد نے ایک ہی وقت میں سروسز متاثر ہونے رپورٹ پیش کی۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً 60 فیصد صارفین کو موبائل ایپ کے اوور آل فنکشنز میں مسائل کا سامنا رہا۔
21 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہیں آڈیو اسٹریمنگ (گانے چلانے) کے دوران مسلسل روانی اور کنیکشن کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔
اسپاٹی فائی کے ‘اسٹیٹس اپ ڈیٹ’ آفیشل اکاؤنٹ نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ کو ان تکنیکی مسائل کی اطلاع موصول ہو چکی ہے اور ٹیمیں صورتحال کا تفصیلی معائنہ کر رہی ہیں۔
ایپ میں اچانک آنے والے اس تعطل (Interruption) کی حتمی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔





