واشنگٹن (ویب ڈیسک): میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن کی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) نے نیویارک کے 13ویں کانگریسی ضلع (New York 13th District) سے امریکی ایوانِ نمائندگان (Congress) کی نشست کے لیے ممتاز رہنما ڈاریالیزا شیولیئر (Darializa Chevalier) کی باضابطہ حمایت (Endorsement) کا اعلان کر دیا ہے۔
مڈٹرم انتخابات کے تناظر میں نیویارک کی مقامی اور ریاستی سیاست میں اسے ایک اہم سیاسی و اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نیویارک کے 13ویں ڈسٹرکٹ میں موجود پاکستانی، مسلمان اور دیگر اقلیتی ووٹرز کی حمایت ڈاریالیزا شیولیئر کو حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔
امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (APPAC) امریکہ بھر میں پاکستانی نژاد شہریوں کے سیاسی، معاشی اور شہری حقوق کے تحفظ اور امریکی قانون سازی کے ایوانوں میں ان کی مؤثر آواز بلند کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
APPAC کی جانب سے باضابطہ توثیق ملنے سے ڈاریالیزا شیولیئر کی انتخابی مہم کو مقامی پاکستانی اور مسلمان برادری کی جانب سے بھرپور سیاسی اور انتخابی سپورٹ حاصل ہوگی



