Snapchat Parent Company Lays Off 1,000 Employees to Boost Profitability

کمپنی کے اس اقدام کا مقصد اخراجات میں کمی لانا اور منافع بخش بننے کی جانب پیش قدمی کرنا ہے۔

Editor News

کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک): مشہور سوشل میڈیا ایپ ‘سنیپ چیٹ’ کی پیرنٹ کمپنی ‘سنیپ انک’ نے اپنی افرادی قوت میں 16 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے تقریباً 1000 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے اس اقدام کا مقصد اخراجات میں کمی لانا اور منافع بخش بننے کی جانب پیش قدمی کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق، ملازمین کی برطرفی کے ساتھ ساتھ 300 خالی آسامیوں (Open Roles) کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ سنیپ کے سی ای او ایون اسپیگل (Evan Spiegel) نے ملازمین کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یہ فیصلہ کمپنی کی حکمتِ عملی میں تبدیلی کا حصہ ہے، جس کے تحت اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ AI ٹولز کی مدد سے چھوٹی ٹیمیں بھی بڑے پروجیکٹس کو تیزی اور مہارت سے مکمل کرنے کے قابل ہو گئی ہیں
اسنیپ کو توقع ہے کہ اس تنظیمِ نو (Restructuring) کے نتیجے میں 2026 کے دوسرے نصف تک 500 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنی میں کل 5,261 کل وقتی ملازمین کام کر رہے تھے۔اسنیپ ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے جنہوں نے اس سال بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل میٹا (Meta)، ایمیزون (Amazon)، اوریکل (Oracle) اور بلاک (Block) جیسی کمپنیاں بھی اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *