لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Six Injured in Early Morning Brooklyn Apartment Fire, FDNY Says

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): اتوار کی علی الصبح نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔

نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) کے مطابق یہ واقعہ ‘کونکلن ایونیو’ (Conklin Avenue) پر پیش آیا۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ آگ صبح 3 بجے کے فوراً بعد بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ زخمیوں میں 4 مقامی رہائشی اور 2 فائر فائٹرز شامل ہیں۔

دو شہریوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیگر دو رہائشیوں کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ ڈیوٹی پر موجود 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ پر قابو پانے میں تقریباً پونے دو گھنٹے لگے۔ صبح 4:44 بجے آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں اور حکام اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔