Shalimar Tanker Heads to Karachi, Marking Breakthrough in Gulf Tensions

جہاز16 اپریل کی رات خلیج فارس سے روانہ ہوا۔ ایران کے جزیرے لارک کے جنوب سے ہوتا ہوا خلیج عمان میں داخل ہوا۔

Editor News

دبئی/کراچی(ویب ڈیسک): عالمی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے درمیان ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ کے مطابق، ’شالیمار‘ نامی افری میکس آئل ٹینکر 13 اپریل کو لگنے والی امریکی ناکہ بندی کے بعد اس راستے سے گزرنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔

جہاز16 اپریل کی رات خلیج فارس سے روانہ ہوا۔ ایران کے جزیرے لارک کے جنوب سے ہوتا ہوا خلیج عمان میں داخل ہوا۔ٹینکر میں 4 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل موجود ہے جو متحدہ عرب امارات کے داس آئی لینڈ سے لوڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جہاز اپنی منزل کراچی کی جانب رواں دواں ہے، تاہم یہ اپنی مکمل گنجائش کے بجائے نصف لوڈ کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شالیمار کی کامیاب روانگی موجودہ حالات میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتے مذاکرات میں تعطل کی وجہ سے اس جہاز کو واپس لوٹنا پڑا تھا، لیکن دوبارہ کوشش پر اسے کامیابی ملی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب خلیج فارس سے تیل کی ترسیل کے لیے ایران اور امریکہ دونوں کی رضامندی ناگزیر ہو چکی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستانی قیادت (وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر) خطے میں امن کے لیے متحرک ہیں، اور ‘شالیمار’ کا کراچی کی جانب سفر پاکستان کی توانائی کی ضروریات کے لیے بھی مثبت اشارہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *