Scientists Develop Personalized mRNA Vaccines to Target Cancer Cells

پروفیسر اینڈریو پیکوز کے مطابق، یہ ویکسینز کووڈ-19 کی فائزر اور موڈرنا ویکسینز سے ملتی جلتی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گی۔ تاہم، یہ "احتیاطی" کے بجائے "علاجی" (Therapeutic) ویکسینز کہلائیں گی۔

Editor News

میری لینڈ (ومیری لینڈ (ویب ڈیسک): امریکہ میں اموات کی دوسری بڑی وجہ، یعنی کینسر کے خلاف اب مائیکرو سافٹ اور دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ‘mRNA’ ویکسین ٹیکنالوجی کا استعمال ایک نئی امید بن کر ابھرا ہے۔

جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین کے مطابق، ایسی mRNA ویکسینز پر کام کیا جا رہا ہے جو تشخیص کے بعد کینسر سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔

پروفیسر اینڈریو پیکوز کے مطابق، یہ ویکسینز کووڈ-19 کی فائزر اور موڈرنا ویکسینز سے ملتی جلتی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گی۔ تاہم، یہ “احتیاطی” کے بجائے “علاجی” (Therapeutic) ویکسینز کہلائیں گی۔

کینسر کی تشخیص کے بعد، مریض کے جسم سے نمونہ لے کر ایسی مخصوص ویکسین تیار کی جا سکے گی جو کینسر کے خلیات میں موجود انوکھے پروٹینز کو نشانہ بنائے گی، جس سے انسانی مدافعتی نظام متحرک ہو کر ان مخصوص خلیات کو ختم کر سکے گا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی خوبی اس کی تیاری کی بے مثال رفتار ہے۔ اگرچہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ ماہرین نے یاد دلایا کہ فی الوقت ہیپاٹائٹس بی اور ایچ پی وی (HPV) کی ویکسینز کینسر سے بچاؤ کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، لیکن mRNA پلیٹ فارم کینسر کی دیگر اقسام کی روک تھام اور علاج کو بھی ممکن بنا سکتا ہے۔

دوسری جانب، یونیورسٹی آف ٹیکساس اور ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر کے محققین ایک ایسی ‘کیموتھراپی ڈرگ’ پر بھی کام کر رہے ہیں جو انسانی جسم کو اس طرح دھوکہ دیتی ہے کہ وہ کینسر کو کسی عام وائرس کی طرح سمجھ کر اس کے خلاف لڑنا شروع کر دے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *