لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Samsung Releases Magnetic Power Bank for Galaxy S26, But Phones Lack Built-In Magnets

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

سیئول (ویب ڈیسک): سام سانگ نے بالآخر اپنا پہلا میگنیٹک وائرلیس پاور بینک “میگنیٹ وائرلیس بیٹری پیک” (Magnet Wireless Battery Pack) کے نام سے لانچ کر دیا ہے۔ یہ ڈیوائس خاص طور پر نئی گلیکسی S26 سیریز کے صارفین کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، لیکن اس کے استعمال کے حوالے سے کچھ اہم شرائط بھی سامنے آئی ہیں۔

سام سانگ کا یہ نیا پاور بینک اپنی سلم پروفائل اور بہترین ڈیزائن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

بیٹری گنجائش: 5,000 mAh بیٹری۔

چارجنگ اسپیڈ: 15W وائرلیس اور 25W وائرڈ چارجنگ (USB-C کے ذریعے)۔

اضافی سہولیات کےساتھ اس میں ایک بلٹ ان ‘کِک اسٹینڈ’ دیا گیا ہے جو ویڈیو کالز یا فلمیں دیکھنے کے لیے مفید ہے، ساتھ ہی سامنے کی طرف بیٹری انڈیکیٹر بھی موجود ہے۔

اسے گلیکسی S26 کے کیمرہ بمپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ یہ فون کی پشت پر آسانی سے فٹ ہو سکے۔

حیران کن طور پر، گلیکسی S26، S26 پلس اور S26 الٹرا میں ایپل (MagSafe) یا گوگل (Pixelsnap) کی طرح بلٹ ان میگنیٹک رنگ موجود نہیں ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ یہ نیا پاور بینک استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو الگ سے ایک میگنیٹک پروٹیکٹو کیس خریدنا ہوگا، ورنہ پاور بینک فون کے ساتھ نہیں چپکے گا۔

ماہرین اس ڈیوائس پر دو بڑے اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔اس کی قیمت 64.99 ڈالر رکھی گئی ہے، جو 5,000 mAh کی صلاحیت کے لحاظ سے کافی زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔چونکہ وائرلیس چارجنگ کے دوران توانائی ضائع ہوتی ہے، اس لیے یہ 5,000 mAh کا پاور بینک شاید S26 الٹرا کو مکمل طور پر چارج نہ کر پائے۔