Rizwan Saeed Sheikh Urges Overseas Pakistanis to Invest in Pakistan

اس موقع پر ان کے ہمراہ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔

Editor News

نیویارک: امریکہ میں پاکستان کے سفیر جناب رضوان سعید شیخ نے نیویارک میں امریکن پاکستانی فاؤنڈیشن (APF) کے بورڈ ڈنر میں شرکت کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب عامر احمد اتوزئی بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، بااختیار بنانے اور انہیں امریکی معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے حوالے سے امریکن پاکستانی فاؤنڈیشن کی شاندار خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیمیں دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے، اتحاد کو فروغ دینے اور ثقافتی شناخت کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی مصروفیات اور فعال سفارت کاری کی بدولت آج ملک کو دنیا بھر میں ایک معتبر مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے ابھرتے ہوئے مثبت تاثر کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے امریکہ میں مقیم صاحبِ ثروت پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور ملک کی معاشی ترقی، استحکام اور طویل مدتی قومی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس بات پر یقین ظاہر کیا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کی بہتری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *