Qatar Suspends Visa on Arrival for Pakistanis Amid Regional Situation

سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ بغیر ویزہ قطر پہنچنے والے شہریوں کو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے داخلے سے روکا جا سکتا ہے یا انہیں واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

Editor News

دوحہ(ویب ڈیسک): قطر نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت عارضی طور پر بند کر دی ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد تمام پاکستانی مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ قطر روانگی سے قبل پیشگی ویزہ حاصل کریں۔

سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ بغیر ویزہ قطر پہنچنے والے شہریوں کو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے داخلے سے روکا جا سکتا ہے یا انہیں واپس بھیجا جا سکتا ہے۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی تمام ویزہ دستاویزات مکمل کریں اور تازہ ترین معلومات کے لیے قطری حکام یا متعلقہ ویزہ مراکز سے ضرور رابطہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ قطر اس سے قبل پاکستانی شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت فراہم کر رہا تھا، تاہم حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث اس سہولت کو وقتی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *