NHS Doctors in UK Announce Six-Day Strike Over Pay Dispute

دوسری جانب ڈاکٹروں کا موقف ہے کہ حکومت نے آخری لمحات میں شرائط بدلیں، اور گزشتہ چار سالوں میں ہونے والا تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ سے بے اثر ہو چکا ہے۔

Editor News

لندن(ویب ڈیسک): برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے سربراہان اور ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کے درمیان تنخواہوں کا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔

این ایچ ایس کے اعلیٰ حکام نے برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن (BMA) پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپریل میں چھ روزہ ہڑتال کر کے مریضوں کو “زیادہ سے زیادہ نقصان” پہنچانا چاہتے ہیں۔

وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بی ایم اے کو 2 اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی “فیاضانہ” پیشکش پر دوبارہ غور کریں۔

حکومت نے اگلے تین سالوں میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے لیے 700 ملین پاؤنڈ کے اضافی فنڈز کی پیشکش کی ہے، تاہم ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ یہ رقم ایک ہی سال (2026-27) میں دی جائے۔

مذاکرات کی ناکامی کے بعد ڈاکٹروں نے 7 اپریل سے چھ روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے چیف ایگزیکٹو جم میکی کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے کیونکہ فریقین معاہدے کے بہت قریب تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا موقف ہے کہ حکومت نے آخری لمحات میں شرائط بدلیں، اور گزشتہ چار سالوں میں ہونے والا تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ سے بے اثر ہو چکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *