لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

PM Youth Program Showcased at UN Forum as Pakistan Promotes SDGs

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں منعقدہ “اکوساک یوتھ فورم 2026” میں وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) کے نامزد کردہ پاکستانی وفد نے بھرپور شرکت کی۔

پاکستانی وفد نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول اور عالمی تعاون کے فروغ میں نوجوانوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔

پاکستانی وفد نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ نوجوانوں کی شمولیت محض علامتی نہیں ہونی چاہیے بلکہ انہیں پالیسی سازی اور ادارہ سازی کے مرکز میں جگہ ملنی چاہیے۔

وفد نے بتایا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت میں اہم شراکت دار ہیں۔

مندوبین نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری اقدامات بشمول گرین یوتھ موومنٹ، نیشنل والنٹیر کور، اور ڈیجیٹل یوتھ ہب کی تفصیلات بتائیں۔ فورم کو آگاہ کیا گیا کہ اب تک 7 لاکھ 20 ہزار نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دی گئی ہے، 6 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے اور 5 لاکھ 35 ہزار سے زائد نوجوانوں کو کاروبار اور زراعت کے لیے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے پانی اور صفائی ستھرائی (SDG 6) پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کے لیے آبی تحفظ بقا کا مسئلہ ہے۔ وفد نے مشترکہ آبی وسائل کے منصفانہ انتظام اور پانی کے تحفظ کے لیے نوجوانوں کی اختراعات میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی وفد نے ای سی او ایس او سی یوتھ فورم کے صدر، اقوام متحدہ کے یوتھ آفس کی سینئر قیادت، اور سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔