نیویارک (ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد (Asim Iftikhar Ahmad) سے لبنان کے مستقل مندوب سفیر احمد عرفہ (Ahmad Arafa) نے اہم ملاقات کی ہے۔
نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں سفراء نے باہمی دلچسپی کے اہم امور، لبنان کی تازہ ترین معرکہ آرائی و صورتحال، ‘اقوامِ متحدہ کے عبوری مشن برائے لبنان’ (UNIFIL) کی کارروائیوں اور آگے بڑھنے کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر زور دیا گیا.
پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ، دوستانہ اور مضبوط سفارتی تعلقات قائم ہیں، اور دونوں ممالک کثیر الجہتی (Multilateralism) کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔
گفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام اور یونيفل (UNIFIL) امن مشن کی پیش رفت اور تحفظ کے حوالے سے اہم نکات پر بات چیت کی گئی۔
دونوں سفراء نے عالمی امن اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔





