لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

یواین ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان یواین کلب کےزیرِ اہتمام79 ویں یومِ آزادی کاجشن:سفیرعاصم افتخاراورعالمی سفارتکاروں کی شرکت

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): اقوامِ متحدہ کے نیویارک میں واقع ہیڈکوارٹرز میں ‘پاکستان یو این کلب’ (Pakistan UN Club) کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی سفارتکاروں اور اقوامِ متحدہ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں آمد پر پاکستان یو این کلب کے صدر سفیر (ر) قاضی شوکت فرید اور سیکرٹری جنرل غلام غوث نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون اور مختلف سفارتی مشنز کے نمائندوں کا پرجوش استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے پاکستان یو این کلب کی کاوشوں کو سراہا جو یو این سیکرٹریٹ، اس کے خصوصی اداروں، فنڈز اور پروگرامز میں کام کرنے والے تمام پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہا ہے۔

مستقل مندوب نے کثیر الجہتی سفارت کاری (Multilateralism) کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بین الاقوامی امن و استحکام میں ملک کی حالیہ سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا، جس میں امریکہ اور ایران کے حالیہ بحران کے دوران مذاکرات کی سہولت کاری شامل ہے۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے کام میں پاکستان کے مثبت کردار اور تنازعات کے پرامن حل کے اقدامات کو سراہا۔

تقریب میں سری لنکا کے مستقل مندوب جے انتھا جے سوریا (Jayantha Jayasuriya) نے بھی شرکت کی اور پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

تقریب کا اختتام پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کی خوشی میں روایتی کیک کاٹنے کی تقریب پر ہوا۔