لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی یو این انڈر سیکرٹری جنرل ٹام فلیچر سے ملاقات، غزہ اور انسانی امداد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک:اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے انسانی امور کے لیے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر (Tom Fletcher) سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان میں یو این کے انسانی امدادی ادارے (OCHA) کی سرگرمیوں اور مشرقِ وسطیٰ، بالخصوص غزہ میں درپیش سنگین انسانی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاصم افتخار احمد نے دنیا بھر اور پاکستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کے لیے OCHA کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ اصولی حمایت کا اعادہ: پاکستانی مندوب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر اصولی، مؤثر اور شفاف انسانی امدادی اقدامات کی مکمل اور مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔

ملاقات میں غصہ اور فلسطین کے متاثرین تک بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔