نیویارک:اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے نائن الیون (9/11) دہشت گردانہ حملوں کی 25ویں برسی کے موقع پر منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت کی اور متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سلامتی کونسل کے اراکین اور مختلف ممالک کے مستقل مندوبین کے اس دورے کا اہتمام اقوامِ متحدہ میں امریکی مشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پاکستان کی یکجہتی اور عزم:نائن الیون میموریل پر حاضری کے موقع پر پاکستانی مندوب نے امریکہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان خود طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اس لیے وہ ان تمام خاندانوں کے درد اور غم کو محسوس کرتا ہے جو اس ناسور سے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور پرامن دنیا کے قیام کی خاطر ہر قسم اور شکل کی دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار رہنے کے لیے پرعزم ہے۔





