لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

Pakistan Hockey Team Qualifies for 2026 FIH World Cup Following Semifinal Win

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

مصر (ویب ڈیسک): پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 4-3 سے شکست دے کر FIH ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان آٹھ سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ عالمی میلے کا حصہ بنے گا۔

مصر کے شہر اسماعیلیہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

کھیل کے تیسرے کوارٹر تک جاپان کی ٹیم حاوی دکھائی دی اور دو گول کر کے پاکستان کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔

آخری کوارٹر میں ‘گرین شرٹس’ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف خسارہ ختم کیا بلکہ تین گول داغ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں جاپان نے برابری کے لیے بھرپور کوشش کی، لیکن پاکستانی دفاع نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فتح کو یقینی بنایا۔

پاکستان کی اس تاریخی فتح میں ابوبکر محمود, محمد عماد, سفیان خان اور افراز نے گول اسکور کیے

پاکستان ہاکی، جس کا اس کھیل میں ایک عظیم ماضی رہا ہے، گزشتہ ایڈیشن میں شرکت سے محروم رہا تھا۔ اس فتح نے نہ صرف 2026 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جگہ پکی کر دی ہے بلکہ عالمی ہاکی رینکنگ میں بھی پاکستان کی ساکھ کو بحال کیا ہے۔ اب قومی ٹیم کی تمام تر توجہ 2026 کے میگا ایونٹ کی تیاریوں پر مرکوز ہوگی۔