لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اہم کمیٹیوں کی عدم تعینی پرغیرمعمولی تاخیر:پاکستان اور ای-10 ممالک کاشدیدتحفظات کااظہار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے دیگر منتخب اراکین (E-10) کے ساتھ مل کر کونسل کے ذیلی اداروں (Subsidiary Bodies) کے چیئرز اور وائس چیئرز کا تعین نہ ہونے پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سال 2026 کا آٹھواں مہینہ گزرنے کے باوجود اس عمل میں تاخیر کو غیر معمولی اور کونسل کی تاثیر و اعتبار کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ کے دوران پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کی۔

انہوں نے 10 منتخب اراکین (E-10) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ بیان میں کونسل کے تمام اراکین پر زور دیا کہ وہ اس سیاسی ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے انعطاف پذیری (Flexibility) اور سیاسی ارادے کا مظاہرہ کریں۔

سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے مشترکہ بیان اور پاکستان کے موقف کے اہم پہلو درج ذیل ہیں:

سال کا آٹھواں مہینہ جاری ہونے کے باوجود ذیلی کمیٹیوں کے سربراہان اور نائب سربراہان کا انتخاب نہ ہونا کونسل کی تاریخ کا ایک بے مثال اور غیر معمولی واقعہ ہے۔

تاخیر کے باعث سلامتی کونسل کی کارکردگی، ساکھ اور ادارہ جاتی سالمیت شدید متأثر ہو رہی ہے۔

تمام منتخب اراکین نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریقین سیاسی لچک دکھائیں تاکہ کونسل کے اہم ذیلی ادارے اپنا کام بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان بطور منتخب رکن کونسل کے نظام کو فعال اور موثر بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔