NYPD Hosts Friendly Cricket Games Featuring Pakistani UN Mission and Consulate Team

Atif Khan

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (NYPD) کے زیرِ اہتمام اسپورٹس ڈپلومیسی اور کمیونٹی انگیجمنٹ کو فروغ دینے کے لیے دو دوستانہ کرکٹ میچز کا انعقاد کیا گیا، جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی مشترکہ ٹیم نے بھرپور شرکت کی۔

یہ ایونٹ روایتی دوستی، کھیلوں کی روح اور کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ کھیلا گیا۔

پاکستانی سفارتکاروں کی مشترکہ ٹیم نے یہ میچز ‘NYPD اور ٹورنٹو پولیس’ کی کمبائنڈ ٹیم اور ‘نیویارک کرکٹ اکیڈمی’ کے خلاف کھیلے۔ اس تقریب کو ‘ملت اسپورٹس’ اور ‘پاک امریکہ کرکٹ ٹیم’ نے مسٹر سہیل انجم کی قیادت میں مکمل سپورٹ فراہم کی۔

ایونٹ کی خاص بات پاکستان کے سابق انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کی بطور گیسٹ پلیئر شرکت تھی، جنہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچز میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نہ صرف ان میچز میں باقاعدہ حصہ لیا بلکہ فیلڈ میں کمیونٹی ممبران اور کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ انہوں نے اس شاندار اقدام پر نیویارک پولیس (NYPD) کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اعلیٰ سفارتکاروں نے کہا:”کھیل باہمی دوستی، مفاہمت اور عوامی روابط (People-to-People Connections) کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس قسم کے ایونٹس اسپورٹس ڈپلومیسی کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوتے ہیں، جو متنوع کمیونٹیز کو ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کے جذبے کے تحت ایک جگہ اکٹھا کرتے ہیں۔”

ایونٹ کے اختتام پر شرکاء نے نیویارک پولیس، سفارتکاروں اور کمیونٹی اراکین کے درمیان خیر سگالی کے جذبے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اسپورٹس فیسٹیول کو بے حد سراہا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *