لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

NYC School Year 2026–27 to End on June 28, Officials Confirm

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی پبلک سکولز نے تعلیمی سال 2026-2027 کے لیے نیا کیلنڈر جاری کر دیا ہے، جس میں کئی اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ان تبدیلیوں نے والدین اور اساتذہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

کلاسوں کا آغاز: نئے تعلیمی سال کا آغاز جمعرات، 10 ستمبر 2026 سے ہوگا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہفتہ تاخیر سے ہے۔

الیکشن ڈے پر بڑی تبدیلی: ماضی کے برعکس، اس بار طلباء کو 3 نومبر (الیکشن ڈے) پر چھٹی نہیں ملے گی۔ اس دن تمام طلباء کے لیے ‘ریموٹ لرننگ’ (آن لائن کلاسز) کا انعقاد کیا جائے گا۔

 نیویارک سٹی محکمہ تعلیم (DOE) نے اگلے تعلیمی سال 2026-2027 کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا 

\ 2027 میں موسمِ بہار کی چھٹیاں معمول سے دیر سے ہوں گی۔ عید اور دیگر تہواروں کے پیشِ نظر، یہ تعطیلات 22 اپریل سے 30 اپریل تک ہوں گی تاکہ انہیں مذہبی ایام کے مطابق ترتیب دیا جا سکے۔

اسکولوں کا آخری دن 28 جون 2027 مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد تعلیمی ایام کی تعداد کو پورا کرنا اور مذہبی تعطیلات کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔