NYC Parks Offers Temporary Jobs with Pay Up to $22/Hour

۔ اس عہدے کے لیے بھی امیدوار کو تقرری کے 90 دن کے اندر نیویارک سٹی میں رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف پارکس اینڈ ریکریشن نے آئندہ بہار اور موسمِ گرما کے سیزن کے لیے سینکڑوں موسمی ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسامیاں مختلف کیٹیگریز میں دستیاب ہیں جن کی مدت اپریل سے ستمبر تک ہوگی۔

محکمہ پارکس کے مطابق ان مواقع کا مقصد شہر کے پارکس، گراؤنڈز اور دیگر عوامی مقامات کی دیکھ بھال اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔

اہم اسامیاں اور تفصیلات
سٹی گارڈن اسسٹنٹ / مینٹیننس (Seasonal Position)
اس عہدے کے لیے فی گھنٹہ اجرت 22 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ ملازمت کا دورانیہ اپریل سے ستمبر تک ہوگا۔ منتخب امیدواروں کی ذمہ داریوں میں گھاس کاٹنا، پارکس اور سہولیات کی صفائی، عمومی دیکھ بھال اور معمولی مرمتی کام شامل ہوں گے۔ اس اسامی کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس ہونا ضروری ہے اور تقرری کے 90 دن کے اندر نیویارک سٹی میں رہائش اختیار کرنا لازمی ہوگا۔

سٹی سیزنل ایڈ (City Seasonal Aide)
اس اسامی کے لیے فی گھنٹہ تنخواہ 19.14 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ منتخب امیدوار عمارتوں اور گراؤنڈز کی صفائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور مختلف ڈھانچوں کی اندرونی و بیرونی دیکھ بھال کے فرائض انجام دیں گے۔ اس عہدے کے لیے بھی امیدوار کو تقرری کے 90 دن کے اندر نیویارک سٹی میں رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

نیویارک سٹی پارکس کے ساتھ کام کرنے والے موسمی ملازمین کو متعدد مراعات فراہم کی جائیں گی، جن میں بامعاوضہ سالانہ چھٹیاں، علالت کی چھٹیاں اور شہر کے تمام پارکس ریکریشن سینٹرز کی مفت رکنیت شامل ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید معلومات اور دیگر دستیاب موسمی اسامیوں کی تفصیلات جاننے کے لیے محکمہ پارکس کے آفیشل پورٹل پر جا کر آن لائن درخواست https://linktr.ee/jobsatparks دے سکتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *