NYC & New Jersey Set for FIFA World Cup 2026 Action

منتخب میچوں کے لیے ٹکٹ فیفا کے آفیشل پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں، جن کی قیمتیں 620 ڈالر سے لے کر 1,550 ڈالر کے درمیان ہیں۔

Editor News

نیویارک (نیوز ڈیسک): دنیا کے سب سے بڑے کھیل، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ نیویارک اور نیو جرسی کا خطہ اس عالمی ایونٹ کا مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں میٹ لائف اسٹیڈیم (جسے ٹورنامنٹ کے لیے نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم کا نام دیا گیا ہے) میں فائنل سمیت مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

میچوں کا شیڈول:
نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہونے والے اہم میچز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

13 جون: برازیل بمقابلہ مراکش (شام 6 بجے)
16 جون: فرانس بمقابلہ سینیگال (دوپہر 3 بجے)
22 جون: ناروے بمقابلہ سینیگال (رات 8 بجے)
25 جون: ایکواڈور بمقابلہ جرمنی (شام 4 بجے)
27 جون: پاناما بمقابلہ انگلینڈ (شام 5 بجے)
30 جون: راؤنڈ آف 32 کا میچ
05 جولائی: راؤنڈ آف 16 کا میچ
19 جولائی: فیفا ورلڈ کپ فائنل (دوپہر 3 بجے)

منتخب میچوں کے لیے ٹکٹ فیفا کے آفیشل پلیٹ فارم پر دستیاب ہیں، جن کی قیمتیں 620 ڈالر سے لے کر 1,550 ڈالر کے درمیان ہیں۔

این جے ٹرانزٹ (NJ Transit) کے مطابق ورلڈ کپ آپریشنز پر تقریباً 48 ملین ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کرایوں میں اضافے اور پین اسٹیشن سے میڈولینڈز تک 100 ڈالر کے راؤنڈ ٹرپ کی خبروں کی ایجنسی نے تردید کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ والے دن کے کرایوں کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، تاہم عام مسافروں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *