نیویارک زوہران ممدانی کی جانب سے ٹرانس جینڈر افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے معاشرے میں شمولیت، برابری اور احترام پر زور دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرانس، نان بائنری اور جینڈر نان کنفارمنگ افراد ہمیشہ سے معاشرے کا حصہ رہے ہیں، چاہے وہ بھارت کی ہجڑا کمیونٹی ہو یا امریکہ کے مقامی دینے (Diné) افراد، یا وہ رہنما جنہوں نے نیویارک میں LGBTQIA+ تحریک کو مضبوط بنایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانس افراد کا وجود کسی بحث کا موضوع نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ان کی زندگیاں کوئی سیاسی مسئلہ ہیں۔
میئر نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ایک ایسا شہر بنایا جائے جہاں ہر ٹرانس نیو یارکر آزادی، تحفظ اور خوشی کے ساتھ زندگی گزار سکے۔
یہ بیان ٹرانسجینڈر افراد کے حقوق اور ان کی سماجی قبولیت کے حوالے سے ایک مضبوط پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





