NYC Launches Door-to-Door Campaign as SNAP Benefit Cuts Threaten Residents

میئر آفس کی رپورٹ کے مطابق، نئے قوانین کی وجہ سے نوجوان اور غیر شادی شدہ مردوں کو فوڈ اسٹیمپس کی بندش کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔

Editor News

نیویارک: نیویارک سٹی میں وفاقی حکومت کے نئے قوانین کے باعث ہزاروں شہریوں کے لیے مفت راشن یا غذائی امداد (SNAP Benefits) کی بندش کا بڑا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر میئر آفس اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشل سروسز (DSS) نے متاثرہ شہریوں تک پہنچنے کے لیے گھر گھر جا کر آگاہی دینے کی ایک وسیع مہم شروع کر دی ہے۔

نیویارک کے میئر زہران ممدانی (Zohran Mamdani) کے مطابق، ان کا عملہ اور رضاکار ان نیویارکرز کے گھروں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں جنہیں نئے وفاقی کام کی شرائط (Federal Work Requirements) کے تحت یہ امداد کھونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ عملہ شہریوں کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کر رہا ہے اور انہیں متعلقہ محکمے کے ساتھ فوری رابطہ قائم کرنے کی تاکید کر رہا ہے۔

رواں ماہ سے نافذ ہونے والے نئے وفاقی قوانین کے تحت، جو شہری کام کرنے کی نئی شرائط پر پورا نہیں اتریں گے، ان پر “تھری اسٹرائیک” (three-strike) پالیسی لاگو ہوگی۔ اس پالیسی کے مطابق، اگر کوئی اہل شہری مسلسل 3 ماہ تک کام کی ان شرائط پر عمل کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اس کے SNAP فوائد کو کم یا مکمل طور پر منسوخ (بند) کر دیا جائے گا۔

میئر آفس کی رپورٹ کے مطابق، نئے قوانین کی وجہ سے نوجوان اور غیر شادی شدہ مردوں کو فوڈ اسٹیمپس کی بندش کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔

میئر آفس کا کہنا ہے کہ شہر کی اب تک کی کوششوں کی بدولت 223,000 (دو لاکھ تئیس ہزار) نیویارکرز اپنی غذائی امداد کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ایسے نیویارکرز جن کے SNAP فوائد بند ہو چکے ہیں یا ہونے والے ہیں، وہ اس پابندی سے استثنیٰ (Waiver) کی اہلیت چیک کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 7669-762-718 پر کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کام کی شرائط، اہلیت، اور قانون پر عملدرآمد سے متعلق مزید معلومات کے لیے سٹی گورنمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *