Mamdani Announces Major Expansion of Affordable Homeownership Programs

۔ اس پروجیکٹ کے تحت 36 سستے گھر اور گراؤنڈ فلور پر دو کمرشل دکانیں تیار کی گئی ہیں۔

Atif Khan

نیویارک : نیویارک کے میئر زہران کوامے ممدانی نے ہانٹنگٹن اور ہارلیم کے علاقوں میں رہائشی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ “ANCP Morningside” کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت طویل عرصے سے نظر انداز کی گئی تین سرکاری عمارتوں کو مستقل طور پر سستے اور مشترکہ مالکیتی کوآپریٹو گھروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس سے ورکنگ کلاس (مزدور طبقے) سے تعلق رکھنے والے نیویارکرز کو اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع ملے گا۔

ربن کاٹنے کی اس تقریب میں میئر ممدانی کے ہمراہ ہاؤسنگ محکموں کے حکام، مقامی رہائشی اور منصوبے کے شراکت دار ‘جینیسس کمپنیز’ اور ‘ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی’ کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس پروجیکٹ کے تحت 36 سستے گھر اور گراؤنڈ فلور پر دو کمرشل دکانیں تیار کی گئی ہیں۔ فنڈز کی فراہمی محکمہ ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ (HPD) کے خصوصی پروگرام کے تحت کی گئی ہے۔

اس موقع پر میئر زہران ممدانی نے انتظامیہ کے نئے ہاؤسنگ پلان “Block by Block” پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نسلوں سے اپنا گھر ہونا مالیاتی استحکام کا ذریعہ رہا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں یہ ورکنگ کلاس کی پہنچ سے باہر ہو چکا تھا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نئے بجٹ کے تحت اگلے دو سالوں میں سستے گھروں کی مالکیتی مواقعوں میں 85 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور “اور ہوم” (Our Home) نامی نئے پروگرام کے ذریعے مزید عمارتوں کو عوامی مالکیتی کوآپریٹوز میں بدلا جائے گا۔

اس نئے ہاؤسنگ منصوبے کے تحت اگلے دس سالوں میں 2 لاکھ نئے سستے گھر تعمیر اور مزید 2 لاکھ گھروں کو محفوظ بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار “ڈیڈ تھیفٹ پریوینشن” (جائیداد کے کاغذات کی چوری روکنے) کے لیے میئر کا خصوصی دفتر قائم کیا جا رہا ہے، اور کم آمدنی والے مالکانِ مکان کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے بغیر سود کے قرضے (MAP) بھی فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسل ممبر یوسف سلام اور دیگر رہنماؤں نے اسے ہارلیم کے عوام کے لیے نسل در نسل دولت اور استحکام منتقل کرنے کا ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *