لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

NYC Launches $70 Million Plan for Affordable Municipal Grocery Stores

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر زہران مامدانی نے شہر میں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلے ‘میونسپل گروسری اسٹور’ (سرکاری سبزی و کریانہ اسٹور) کے مقام کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسٹ ہارلم میں واقع تاریخی ‘لا مارکیٹا’ (La Marqueta) اس سلسلے کا پہلا مرکز ہوگا جہاں نیویارک کے شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی۔

میئر مامدانی، ڈپٹی میئر جولی سو اور نیویارک سٹی اکنامک ڈویلپمنٹ کارپوریشن (NYCEDC) کے مطابق، لا مارکیٹا میں 9,000 اسکوائر فٹ پر محیط یہ اسٹور مکمل طور پر نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا، جو 2029 تک فعال ہوگا۔

تاہم، شہر کا پہلا سرکاری اسٹور 2027 کے آخر تک کھلنے کی توقع ہے۔ میئر کی انتظامیہ اپنے پہلے دورِ حکومت کے اختتام تک ہر ‘برو’ (Borough) میں ایک ایسا اسٹور کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے 70 ملین ڈالر کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

نیویارک میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران گروسری کی قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو قومی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت زمین اور تعمیراتی اخراجات سٹی گورنمنٹ برداشت کرے گی، جبکہ روزمرہ کے معاملات نجی آپریٹر سنبھالے گا۔ معاہدے کے تحت آپریٹر پابند ہوگا کہ وہ بچت کا فائدہ براہِ راست صارفین کو سستی قیمتوں کی صورت میں منتقل کرے۔

میئر مامدانی نے اس موقع پر کہا:”جب کارپوریشنز خوراک کی سپلائی چین پر قبضہ کر لیتی ہیں تو قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور بنیادی ضرورتیں لگژری بن جاتی ہیں۔ یہ عوامی آپشن ہمیں وہاں مداخلت کرنے کا موقع دیتا ہے جہاں مارکیٹ ناکام ہو چکی ہے۔ ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر نیویارکر، چاہے اس کی آمدنی کچھ بھی ہو، سستی اور صحت بخش خوراک تک رسائی حاصل کر سکے۔”

ایسٹ ہارلم کی کونسل ممبر ایلسی انکارنیشن اور مین ہٹن برو پریزیڈنٹ بریڈ ہولمین سیگل نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے معاشی انصاف اور عوامی صحت کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔