NYC Hosts Harry Potter-Themed Pop-Up with Free Butterbeer Coffee

داخلہ بالکل مفت (پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہے،

Atif Khan

نیویارک: ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کا ایک حصہ اس ویک اینڈ پر نیویارک سٹی پہنچ رہا ہے۔ مین ہٹن میں ایک خاص “پاپ اپ” ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں مداحوں کو مشہورِ زمانہ ‘بٹر بیئر’ (Butterbeer) کے ذائقے والی کافی اور مشروبات بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔

یہ ایونٹ Coffee mate کے نئے ‘ہیری پوٹر ایڈیشن’ کریمرز اور کولڈ فوم کی لانچنگ کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس پاپ اپ کی خاص بات اس کی جادوئی ڈیکوریشن اور فوٹو شوٹ کے لیے تیار کردہ خاص سیٹ اپس ہیں، جو آپ کو فلمی دنیا کا احساس دلائیں گے۔

اس دلچسپ تقریب کاآغازجمعہ دوپہر 12:30 بجے 51 ارونگ پلیس (51 Irving Place)، مین ہٹن میں ہوگا جو شام 5 بجے تک جاری رہےگا جبکہ ایونٹ کا دوسرا روز ہفتہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا

داخلہ بالکل مفت (پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہے،

اگر آپ اس ایونٹ میں نہیں جا سکتے، تو پریشان نہ ہوں! کافی میٹ کے یہ بٹر بیئر کریمرز، جن میں بٹر اسکاچ اور کیریمل کا ذائقہ شامل ہے، محدود وقت کے لیے ملک بھر کے گروسری اسٹورز پر بھی دستیاب ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *